شوہر کے ہاتھوں بیوی کا آشنا، زمیندار کے تشدد سے بھٹہ مزدور، فائرنگ سے خاکروب قتل

شیخوپورہ+ قلعہ دیدار سنگھ+ تتلے عالی (نامہ نگار خصوصی+ چودھری حسیب+ نامہ نگار) اندرون شہر آبادی چوک غریب آباد گوجرانوالہ روڈ میںعلی الصبح دوموٹرسائیکل سوار مسلح نوجوانوں نے شناخت کرنے کے بعد بلدیہ شیخوپورہ کے خاکروب 22 سالہ نعمان مسیح کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق چوک غریب آباد میں نعمان مسیح سمیت بلدیہ شیخوپورہ کے تین اہلکار صفائی کا کام کررہے تھے جبکہ نعمان مسیح گلی میں سے کوڑا کرکٹ والی ہتھ ریڑھی نکال رہا تھا کہ دونوں حملہ آور آگئے۔ نعمان مسیح کی شناخت ہوجانے پر حملہ آوروں نے اسے گولیوں سے بھون ڈالا۔ بلدیہ شیخوپورہ کا عملہ صفائی اور ملازمین اس بہیمانہ قتل کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے، ہڑتال کر دی۔ نعش رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا جس سے فیصل آبا د روڈ ،لاہور روڈ سرگودھا روڈ سمیت صوبہ کے پی کے تک جانیوالی ٹریفک جام ہوگئی سٹی بی ڈویژن پولیس نے مقتول کے والد منیر مسیح کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اس کے ورثاءکے حوالے کردی۔ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دریں اثناءعلی پور چٹھہ کے با اثر زمینداروں نے آٹھ بچوں کے باپ بھٹہ مزدور کو اغوا کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ بیوہ کو قانونی کارروائی کرنے پر بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں، بھٹہ مزدوروں کا عالم چوک میں جی ٹی روڈ بلاک کر کے تین گھنٹے پولیس کے خلاف احتجاج۔ وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں مظاہرین کا مطالبہ۔ شعیب علی پور چٹھہ کے گاﺅں پانڈوکی میں زمیندار عمران چٹھہ کے ڈیرے پر کام کرتا تھا اور چند روز قبل وہ کام چھوڑ کر چلا گیا۔ جس پر عمران چٹھہ اور اسکے ساتھیوں اکرام ،حاجی غلام قادر ودیگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 15 مارچ کو محمد شریف کو اس کے گھر پپناکھہ سے اغوا کیا اور پانڈوکی اپنے ڈیرے پر لیجا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ اس کا جسم استری اور سگریٹ سے جلایا گیا اور محمد شریف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کی بیوی رفعت نے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دینی چاہی تو محرر ہیڈ کانسٹیبل بشارت نے سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوا کر خاتون کو گھر بھیج دیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا۔ ملزمان کو جب اس بارے علم ہوا تو مقتول کے گھر پہنچ گئے اور اس کی بیوی کو قانونی کارروائی کرنے پر بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ بھٹہ مزدور کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے پر سینکڑوں خواتین اور مرد بھٹہ مزدوروں نے بھٹہ لیبر یونین کی صدر اور جنرل سیکرٹری کی قیادت میں تھانہ اروپ کے علاقہ عالم چوک میں جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ایس ایچ او باغبانپورہ نے مظاہرین سے مذکرات کئے اور ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کروانے پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ مزید برآں خاوند نے ساتھےوں سے ملکر بےوی کے آشنا کو قتل کردےا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاﺅں کلے والا کے نوجوان مزمل حسےن نے موضع مجو چک کے اعجازکی بےوی سدرہ بی بی سے ناجائز تعلقات قائم کررکھے تھے کہ سدرہ بی بی کی فون کال پر وہ ملنے اُنکے گھر گیا جہاں اعجاز نے اپنے ساتھےوں کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ لواحقےن کو علم ہوا تو وہ اُسے زخمی حالت مےں اپنے گھر کلے والا لے آئے لیکن مزمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تتلے عالی پولیس نے مقتول کے والد لےاقت علی کی درخواست پر محمد اصغر، صفدرعلی ، رےاض وغےرہ پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلےا ہے۔
3 قتل

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...