لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین واپڈا، ممبر واٹر اور ممبر فنانس کی میرٹ کے برعکس تقرریوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل سید مجیب الحسن نے موقف اختیار کیا کہ تینوں آسامیوں کے لئے اشتہار جاری نہیں کیا گیا جوکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی اور اہل امیدواروں کی حق تلفی ہے۔ عدالت ان تقرریوں کو کالعدم قرار دے۔ جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو 12 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر واپڈا کے سینئر افسر کو ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ہائیکورٹ جواب طلب
واپڈا کے چیئرمین‘ 2 ممبرز کی تقرریوں کیخلاف درخواست‘ ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا
Mar 21, 2017