ہوا¶ں کا نیا سسٹم داخل آج سے ملک بھر میں بارش کا امکان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ملک میں بارش برسانے والی ہواﺅں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے جس سے آج سے ملک کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بالائی علاقوں میں تیز ہوا¶ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ کل سے خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ کے روز گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ 23 مارچ کو اسلام آباد و راولپنڈی میں ہلکی بارش ہو گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں استور 00، کالام، گوپس، ہنزہ، مالم جبہ 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسلام آباد میں 8، لاہور میں15، کراچی میں 19، پشاور میں 13، کوئٹہ میں 5 ، مری میں 5 ، فیصل آباد میں 15، ملتان میں 17، حیدر آباد میں 19 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بارش

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...