ساہیوال: توہین رسالت کیس میں جیل سے رہا ہو کر آنے والا شخص فائرنگ سے زخمی

Mar 21, 2017

ساہیوال (نامہ نگار) توہین رسالت کیس میں جیل سے رہا ہو کر آنے والا شخص فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران توہین رسالت کیس میں کچھ عرصہ قبل جیل سے رہا ہو کر آیا تھا جسے چک 6/67آر میں ساجد، راشد اور وسیم نے گولیاں مار دیں اور اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میں تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں