اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود شرجیل میمن خوفزدہ رہے اور اپنے وکلا سے پوچھتے رہے کہ نیب والے اب گرفتار تو نہیں کریں گے۔ شرجیل میمن کے وکلا نے کہا پیپلز پارٹی کے کارکن مقدمات سے بھاگتے نہیں، سامنا کرتے ہیں۔ سابق صدر زرداری کے پیر اعجاز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شرجیل میمن سے ملاقات کی۔ پیر اعجاز نے میڈیا کو بتایا کہ شرجیل کیلئے دعائیں کرنے آیا تھا انہیں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
شرجیل خوفزدہ