٭ شہباز شریف نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کا دو گھنٹے کا طوفانی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ٭ ایف ڈبلیو او کے سائٹ آفس کماہاں میں ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ ٭ کماہاں سے گجومتہ اور گجومتہ سے رائے ونڈ انٹرچینج تک لاہور رنگ روڈ کے کئی کلومیٹر علاقے میں شہریوں نے شہباز شریف کو دیکھ کر تالیاں بجائیں اور شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔ ٭ شہباز شریف نے کہا کہ 23 مارچ کی آمد آمد ہے اور عام آدمی کو صحت اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے لئے کل پاکستان کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ اور 200 ائرکنڈیشنڈ بسوں کا فلیٹ سڑکوں پر نکالا ہے۔
جھلکیاں
جھلکیاں/ وزیراعلیٰ رنگ روڈ دورہ/ سپیڈو بس کا افتتاح فرخ سعید خواجہ
Mar 21, 2017