پولیس نے مسلمان نوجوان کو ”یوگی“ ادتیاناتھ کی قابل اعتراض تصویر پوسٹ کرنے کے الزام میں پکڑ لیا‘ غازی پور میں سخت کشیدگی

غازی پور (نیوز ڈیسک) انتہاپسند ہندو رہنما یوگی ادتیا ناتھ کے وزیراعلیٰ اتر پردیش کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی مسلمانوں کیخلاف ریاست میں حکومتی مشینری سرگرم ہو گئی۔ ضلع غازی پور میں پولیس نے یوگی ادتیاناتھ کی قابل اعتراض فوٹو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کا الزام لگاکر 25 سالہ نوجوان عبدالرزاق بادشاہ کو گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا۔ یوگی ادتیاناتھ کی قابل اعتراص تصویر سوشل میڈیا پر سرگرم ہونے پر اسکی جماعت ہندو یوواواہنی کے کارکن بڑی تعداد میں احتجاج کے لئے غازی پور میں جمع ہو کر نعرے لگانے لگے۔ دوسری طرف عبدالرزاق کی حمایت میں سینکڑوں مسلمان بھی باہر نکل آئے۔ علاقے میں سخت کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی۔ پولیس نے عبدالرزاق کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا۔
غازی پور کشیدگی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...