سندھ میں اربوں کھائے جا رہے ہیں، غیر ملکی فنڈنگ قرض ہے یا مہربانی: سپریم کورٹ

Mar 21, 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے ملازمین کی مستقلی کے بارے میں ریمارکس میں کہا ہے کہ سندھ میں اربوں روپے کھائے جا رہے ہیں۔ بیرونی امداد سے لاحاصل پراجیکٹ چل رہے ہیں۔ سندھ حکومت بتائے فارن فنڈنگ کیوں آ رہی ہے؟ سندھ میں چلنے والے تمام پراجیکٹ کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ فارن فنڈنگ قرضہ ہے یا مہربانی ہو رہی ہے؟ چیف سیکرٹری بتائیں کہ غیر ملکی فنڈنگ سے محکموں کے منصوبے کیوں چلائے جا رہے ہیں۔ محکموں کے باوجود الگ سے پراجیکٹ ڈائریکٹر بنا کر اسے اختیارات اور فنڈز دے دیئے جاتے ہیں۔ اربوں روپے کی فارن فنڈنگ سے کوئی فرق نہیں پڑا محکموں کے ہوتے ہوئے متوازی حکومت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
سپریم کورٹ/ تفصیلات طلب

مزیدخبریں