:::::سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد‘ ہائیکورٹ ملتان بنچ کے حکم پر مقدمہ درج

Mar 21, 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس محمد قاسم خان نے سو شل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف کارروائی کی درخواست پر ایف آئی اے ملتان کی جانب سے مقدمہ درج کرنے پر پی ٹی اے سے 27 مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت میں ملتان کے محمد ایوب نے درخواست دائر کی تھی فیس بک پر گستاخانہ مواد پر مشتمل صفحہ اپ لوڈ کیا گیا ہے لیکن اس بارے میں حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اس لئے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سوشل میڈیا

مزیدخبریں