بیروت (صباح نیوز) لبنان کے دارلحکومت میں شہریوں نے ٹیکس میں مجوزہ اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر لبنانی وزیرا عظم سعد الحریری مظاہرین سے ملنے پہنچے تو کچھ شہریوں نے ان پر پانی کی خالی بوتلیں پھینک دیں۔ جس کے فوری بعد وہ ریلی سے چلے گئے۔
لبنان/احتجاج
بیروت میں شہریوں کا ٹیکس میں مجوزہ اضافے کے خلاف احتجاج، وزیرا عظم سعد الحریری پر پانی کی خالی بوتلیں پھینک دیں
Mar 21, 2017