ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی نےامریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کو بتایا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس میں سابق صدر براک اوباما کی جانب سے صدر ٹرمپ کے نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی تصدیق ہوتی ہو .انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی گزشتہ صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی کامیابی کے لیے روس سے مبینہ مدد کے الزامات کی تفتیش کی جارہی ہیں. ڈائریکٹر ایف بی آئی کاکہناتھا کہ روس کی جانب سے امریکی انتخابات میں مداخلت کی تفتیش کامعاملہ خفیہ ہے،اس لیے کچھ نہیں بتایا جاسکتا .دوسری طرف چیئرمین ہاؤس انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ٹاور میں وائر ٹیپنگ نہیں ہوئی تھی، تاہم ٹرمپ اور انکے ساتھیوں کی جاسوسی کی دوسری اطلاعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا.
امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نےصدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیلی فون ٹیپ کیے جانے کے الزامات کی تردید کردی
Mar 21, 2017 | 20:47