ٹنڈو محمد خان( نامہ نگار )ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں گلشن فیض کالونی اور پرانا بس اسٹاپ کے قریب سادہ کپڑوں میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہکاروں نے جسقم اور جساف کے رہنمائوں کے گھروں پرکارروائیاں کرتے ہوئے زاہد جسکانی اور صوفی حامد سندھی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، رابطہ کرنے پر ٹنڈو محمد خان پولیس گرفتاری پر لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے، دوسری جانب واقعے کے خلاف جسقم ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعریبازی کی گئی، اس موقع پر ضلعی صدر ظہور ہالیپوٹو، جاوید ہالیپوٹو، فرحان برڑو، عنایت کنبھار، رضا محمد پرھیاڑ اور دیگر نے کہا کہ ایک سازش کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پائمال کر کے ہمارے کارکنوں زاہد جسکانی اور صوفی حامد سندھی کو گھروں سے گرفتار کر کے غائب کر دیا ہے۔
گرفتاری
ٹنڈو محمد خا ن میں جسقم اور جساف کے رہنما ئو ں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ
Mar 21, 2018