فرانس: الیکشن میں غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات‘ سابق صدر نکولس سرکوزی گرفتار

پیرس (آئی این پی+ اے ایف پی) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فرانسیسی اخبار لیمانڈے کے مطابق سابق فرانسیسی صدر کو 2007ء کے انتخابات کے دوران ان کی انتخابی مہم کو لیبیاکی جانب سے فنڈنگ فراہم کرنے کے الزامات کی تفتیش کیلیے گرفتارکیاگیاہے۔اس تفتیش کا آغاز 2013ء میں ہواتھا تاہم یہ پہلی بارہے کہ نکولس سرکوزی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق نکولس سرکوزی کو پہلی مرتبہ تفتیش کے لئے پولیس حکام نے طلب کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن