کابل (آئی این پی) افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو سزا دینے کیلئے امداد روکی لیکن اب اسلام آباد پر دبائوڈالنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے ، افغانستان میں تشدد کم نہیں ہوا، ملبہ پاکستان پر ڈال دیا، طالبان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے پاکستان سے خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں، دبائو ڈالنے کے باوجود پاکستان نے طالبان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے خاطر خواں اقدامات نہیں کئے، رواں سال عسکریت پسندوں پر دبائو بڑھانے کا سال ہے، کچھ طالبان مذاکرات کی میز پر آسکتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کابل میں جشن نوروز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فور سٹار امریکی جنرل کا کہنا تھا دبائو ڈالنے کے باوجود پاکستان نے طالبان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا دینے کیلئے اسلام آباد کی امداد روکدی لیکن اب اسلام آباد پر دبائوڈالنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ رواں سال طالبان پر دبائو بڑھایا جائیگا۔ سیاسی، مذہبی اور سماجی دبائوکے باعث کچھ طالبان گرو ہ امن عمل میں شامل ہوسکتے ہیں۔ایران اور روس افغان طالبان کی مدد کررہے ہیں۔ طالبان کی بیرونی مدد، ماسکو اور تہران کی ہتھیاروں کی مدد بھی ختم کرنا ہوگی۔
پاکستان کی امداد بطور سزا روکی روس اور ایران بھی طالبان کی مدد کر رہے ہیں: جنرل نکلسن
Mar 21, 2018