اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف ازلی دشمن بھارت کی تمام سازشوں میںاستعماری سرغنہ برابرکا شریک ہے ، عالمی اداروں نے اگرامریکی وبھارتی ابلیسی سوچ کولگام نہ دی توعالمی امن تباہی وبربادی کی بھینٹ چڑھ جائیگا، دسویںحجت خداحضرت امام علی نقی ؑ نے اپنی حیات وشہادت کے ذریعے انسانیت کوعلم ودانش سے معمورفرماکراسلامی تعلیمات اورنبوی ؐوعلویؑ انقلابی مکتب کی رہنمائی کے فریضے کوحوادثات زمانہ کے گزندسے محفوظ رکھاآپ کی سیرت دنیائے مظلومیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ آج یوم شہادت امام علی نقی ؑ کی مجالس، ماتمی جلوسوں میں کشمیر و فلسطین سمیت دنیا بھرکے مظلومین کیساتھ یکجہتی اوردہشت گردی وظلم بربریت سے اظہار بیزاری کیا جائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز عالمی عشرہ اجررسالت کی کمیٹی کے عہدیداران اورسیدقمررضانقوی اورضلعی صدرعمران خان نیازی کی سرکردگی میں ٹی این ایف جے میانوالی کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ بھارت آغازہی سے پاکستان کے خودمختاری بقا وسلامتی کے درپے ہے جسے پاکستان کاطاقتورہونابرداشت نہیں ، اس نے بادل نخواستہ پاکستان کی تشکیل کوقبول کیا، مگراس سے کمزور، غیرمستحکم کرنے کی ٹھان لی ، بھارتی لیڈروں نے تقسیم ہندکے فارمولے مطابق ریاست جموں وکشمیرکاپاکستان کیساتھ الحاق نہ ہونے دیاجس کامقصدپاکستان کوپانی کی فراہمی بندکراس معاشی واقتصادی طورپرکمزورکرناتھاچنانچہ اس نے اپنی فوجیں داخل کرکے کشمیرکے بڑے حصے پرقبضہ جما لیا۔