اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) گلگت بلتستان کے طلباء کو جدیدتکنیکی تعلیم سے آراستہ کرنے اور انھیںپاک چین اقتصادی راہداری میں اپناکردار ادا کرنے کی غرض سے نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) نے گلگت بلتستان حکومت اور فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (ایف سی این اے) کے تعاون سے گلگت بلتستان میں اپلائیڈٹیکنا لوجیز انسٹیٹوٹ قائم کر لیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ گلگت بلتستان حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں اسی سال کلاسوں کا اجراء کیا جائے گا ۔
گلگت بلتستان میں جدید تکنیکی تعلیم کیلئے اپلائیڈ ٹیکنالوجیز انسٹیٹوٹ قائم
Mar 21, 2018