اسلام آباد(نعمان اصغر)وفاقی دارالحکومت کی یو سی 5(کوٹ ہتھیال جنوبی)میں یو سی چئیرمین ،وائس چئیرمین و کونسلر بے بس علاقہ کے ترقیاتی کا م اپنی مدد آپ کے تحت کرنے پر مجبور،اختیارات نہ ملنے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چئیرمین یو نین کونسل راجہ واحد۔منگل کے رو ز اسلام آبادکی یو سی 5کے علاقہ کو ٹ ہتھیال جنوبی کے چئیرمین و وائس چئیرمین نے نوائے وقت کے خصوصی سروے کے دورا ن بتایا کے علاقہ کے تمام ترقیاتی کام اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں ،چئیرمین راجہ واحد نے بتایا 2015میں جب چئیرمین منتخب ہوا توصر ف یو سی کے پانچ محلوں میں پانی کی سہولت تھی جبکہ منتخب ہونے کے بعد اب تک یو سی کے80فیصد علاوہ میں پینے کا صاف پانی موجود ہے جن میں مسلم ٹائون،عبداللہ ٹائون،ملک آباد،ٹھنڈی ٹوٹی اور عثمان آباد کے علاقے شامل ہیں چئیرمین نے مزید بتایا یہ کام اپنی مدد آپ کے تحت ہی کر رہے ہیںاور مزید آٹھ عدد پانی کے کنکشن بارہ انچ والے منظور ہو چکے ہیں ۔علاقہ کے چئیرمین زکوٰت کمیٹی چوہدری احمد نواز نے بتایا کہ محلہ توحید آباد ،محلہ ڈاکٹر اللہ دتہ ، ٹیوب ویل کالونی میں پانی کے لئے پچاس لاکھ کا اعلان ہوا تھا جو ابھی تک منظور نہ ہو سکا لیکن امید ہے اس ماہ تک اس اعلان پر عمل درآمد ہو جائیگااور انہوں نے مزید بتایا علاقہ کی سٹرکوں اور گلیوں کے لئے ستائیس کروڑ کا فنڈ جاری ہوا تھا جس سے علاقہ کی زیادہ تر سڑکیں پکی ہو چکی ہیںاور میٹروپولیٹن کوئی فنڈز نہیں دے رہا جس سے علاقہ ہسپتال سے بھی محروم ہے لوگ علاج کے لئے دوسرے علاقوں کا رخ کرتے ہیں جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے اور آبادی میں اضافہ کی وجہ سے جدید سکولوں کی بھی اشد ضرورت ہے جبکہ ہمارے علاقہ میں وہی پرانے سکول ہیں ،چوہدری احمد نواز نے مزید بتایا سیوریج کا ستر فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جو علاقہ کی یونین کونسل اپنی مدد آپ کے تحت کر رہی ہے اور انہوں نے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ہم نے ملکر ایک کوڑا کرکٹ سکیم متعارف کروائی علاقہ میں جس میں مالک مکان ایک ماہ کا 200روپیہ ادا کرتے ہیں اور خاکروب گھر آکر کوڑا اٹھاتے ہیں اور گلیوں کی صفائی بھی کرتے ہیں اور یہ ٹھیکا ایک نجی کمپنی کے ساتھ ہو ا ہے جس پر علا قہ کی عوام نے اطمینان کا اظہار کیا۔علاقہ کے کونسلر نے بتایا 2009سے علاقہ میں اکثر جگہ گیس تھی جبکہ بعد میں ڈاکٹر طارق فضل نے سات کروڑ کی لاگت سے بقیہ علاقہ میں بھی گیس کی فراہمی یقین بنائی اورانہوں نے مزید بتایا کہ چئیرمین ،وائس چئیرمین اور کونسل حضرات اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے بے بس ہیں اور ان حضرات میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے جس سے علاقہ مکینوں کا شکوہ ان کا حق ہے۔لہٰذا ہمیں اختیارات سونپے جائیںتا کہ عوام کی مزید خدمت کو یقینی بنایا جائے۔
کوٹ ہتھیال جنوبی کے ترقیاتی کام اپنی مدد آپ کے تحت ہونے لگے
Mar 21, 2018