پی ایس ایل‘فائنل کے موقع پرکراچی میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پربلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام 13 اسپتالوں میں 24 تا 26 مارچ ایمرجنسی نافذرہے گی ۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کے موقع پر اپنی ڈیوٹی انجام دے گی ، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 7بڑے اسپتالوں میں جن میں عباسی شہید اسپتال، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس، سرفراز رفیقی شہید اسپتال، گذدرآباد جنرل اسپتال اور سوبھراج میٹرنٹی اسپتال اور اسپنسر آئی اسپتال شامل ہیں، کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں اور کے ایم سی کے اسپتالوں میںکم از کم 50 سینئر ڈاکٹرز ،200 نرسیں اور 500 ارکان پر مشتمل پیرامیڈیکل عملہ ایمرجنسی کے دوران 24 گھنٹے خدمات انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کے فائنل کی میزبانی شہر کراچی کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور ہماری خواہش ہے کہ کراچی میں کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والے اس موقع سے زیادہ سے زیادہ محظوظ ہوں اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ای پیپر دی نیشن