بلدیوکمار حلف کیس‘ پشاور ہائیکورٹ کا فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم

پشاور(بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس افسر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اقلیتی رکن خیبر پی کے اسمبلی بلدیو کمار حلف کیس کی سماعت کرتے ہوئے دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیکر سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل محب جان سالارزئی نے عدالت کو بتایاکہ اسمبلی کاسیشن ختم ہورہاہے ابھی تک بلدیورکمارسے حلف جان بوجھ کر نہیں لیا جارہا ہے صوبائی حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے بلدیوکمار کو اسمبلی لایاگیا لیکن ممبران نے اسمبلی میں ماحول خراب کرکے سپیکر نے بلدیوکمار سے حلف نہیں لیا جسٹس قیصر رشید نے وکیل سے استفسارکیا کہ اسمبلی میں روز ایسا ماحول بن جاتا ہے ممبران واک آئوٹ کرتے ہیں کورم پورا نہ ہو تو سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے اور اگر ممبران واک آئوٹ کریں تو کیا سپیکر ڈنڈا لیکر ان کو واپس لائینگے عدالت نے دیگر فریقین کو جواب جمع کرنے تک کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن