ملتان :چوری کے ملزم نے بری نہ کرنے پر جج کی طرف جوتا اچھال دیا

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان میں چوری کے مقدمہ کے ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کی جانب سے خود کو بری نہ کرنے پر دھمکیاں دینے کے بعد جوتا اچھال دیا جس سے عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ زاہد قیوم کی عدالت میں تھانہ چہلیک میں درج چوری کے مقدمہ میں ملزم اعجاز احمد کو بخشی خانہ لا کر پیش کیا گیا تو ملزم نے مجسٹریٹ سے کہا کہ اگر آج اس کو بری نہیں کیا تو وہ اسے جان سے مار دے گا پھر ملزم نے بدتمیزی کرنے کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم نے اپنا جوتا اتار کر فاضل جج کی طرف اچھال دیا جس پر علاقہ مجسٹریٹ اپنے چیمبر میں چلے گئے اور پولیس اہلکار ملزم کو پکڑ کر واپس بخشی خانہ لے گئے جس کے بعد ضلع کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...