سعدرفیق کل ، سلمان رفیق پیر کو نیب طلب ، واسا سے فلٹریشن پلانٹ کی تفصیلات مانگ لی

لاہور (سٹاف رپورٹر+این این آئی) سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف اختر ہاشمی کو حراست میں لیکر احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا اور فاضل عدالت نے ملزم کا 4اپریل تک جسمانی ریمانڈ دیدیا ہے۔ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو کل بروز جمعرات اور ان کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کو 26مارچ بروز پیر کو طلب کر لیا۔این این آئی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر (ر) مظفر علی رانجھا کو آج ( بدھ) کو لاہور آفس میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن کو اختیارات کے ناجائز استعمال پرطلب کیا گیا ہے اور ان سے سوالات پوچھیں جائیں گے۔ چیئرمین نیب نے لاہور ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر بریفنگ کے دوران ڈی جی اینٹی کرپشن کے رویے پر اظہار ناراضی کیا تھا۔ مزید برآں احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ سمیت 6ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے 3اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا۔ نیب کی جانب سے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق اور دیگر 4 ملزموں، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، بلال قدوائی، پی ایل ڈی سی کے 2 افسران امتیاز حیدر اور عارف مجید بٹ کو گزشتہ روز سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پیش کیا۔ احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے احد چیمہ سمیت تمام 6 ملزموں کو 3 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تاکہ تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ اپنے نامہ نگار کے مطابق ملزم آصف ہاشمی کے خلاف جاری تفتیش کے مطابق ملزم کی جانب سے 2009سے2012کے دوران بطور چیئر مین ، ای ٹی پی بی لگ بھگ1ارب 87کروڑ روپے کی غیر قانونی طور پر میسرز ہائی لنکس پرائیویٹ لمیٹیڈ میں انویسٹمنٹ کی گئی جس سے حکومتی خزانے کو خطیر رقم کا نقصان پہنچا۔ملزم آصف ہاشمی بورڈ چیئر مین ہونے کے ساتھ ساتھ انویسٹمنٹ کمیٹی کا بھی چیئر مین تھا جبکہ ملزم کیجانب سے1870ملین کی غیر قانونی انویسٹمنٹ کے حوالے سے ہونیوالی تمام میٹنگ کے فیصلے ملزم آصف ہاشمی کے نام سے جاری ہوتے رہے۔دریں اثناءملزم نے متعلقہ وزارت کو اس غیر قانونی انویسٹمنٹ سے مکمل لا علم رکھا جبکہ مجموعی طور پر حکومتی خزانے کو 1ارب87کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ سٹاف رپورٹرکے مطابق ذرائع کا کہنا ہے نیب نے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی سے متعلق تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے اور اس حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے خواجہ سعد رفیق سے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری کی جائے گی۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے سلمان رفیق کوپنجاب حکومت کی کمپنیز میں کرپشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ دنوں پنجاب کے سیکریٹری صحت نجم شاہ کو بھی طلب کیا تھا اور ان سے بھی کمپنیز میں کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی جبکہ نیب اسلام آباد کی بھی خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے سنگل پروجیکٹ میں تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ چند روز میں طلبی کا نوٹس بھیجوائے جانے کا امکان ہے ۔ نیب نے پنجاب حکومت کے فلٹریشن پلانٹ منصوبے کی تفصیلات واسا سے طلب کرلیںذرائع کے مطابق اس سلسلے میں واسا حکام کو نیب لاہور کی جانب سے بھیجے گئے ایک مراسلہ میں کہاگیا ہے فوری طور پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں لگائے جانے والے فلٹریشن پلانٹ پر آنے والے اخراجات منصوبے کی تفصیلات اور منصوبے کے ٹھیکہ جات سمیت منصوبے کی تشہیر پر دئیے گئے اشتہارات پر آنے والے اخراجات سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے متعلق منصوبے کے حوالے سے محکمہ ہاﺅسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے بھی تمام ڈیٹا اور تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف جاری تحقیقات میںاس مزید 49کنال اراضی ڈھونڈ نکالی ہے اراضی احد چیمہ کے نام ہے نیب ذرائع کے مطابق اراضی موضع ٹیدھا میں جو نجی ہاوسنگ سکیم میں واقع ہے اراضی کے لئے 16کروڑ روپے نجی ہاوسنگ سکیم کے اکاﺅنٹ سے ٹرانسفر کئے گئے احد چیمہ کی ای میلز سے معلوم ہو اہے کہ ملزم نے اراضی کا جعلی مالک بنایا ہوا تھا اور علی نامی شخص کو اراضی کا مالک شو کیا گیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...