لاہور+لندن (خصوصی رپورٹر+نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ شہباز شریف 6 روزہ نجی دورے پر لندن پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے، معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ وہ دورہ برطانیہ کے دوران اوورسیز پاکستانیز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ قبل ازیں ایم این اے عارفہ خالد سے ملاقات میں شہبازشرےف نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت شامل رہی اور عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ پاکستان کو توانا اور خوشحال بنانے کے لئے سب کو ملکرکام کرنا ہوگا۔ملک و قوم کی ترقی کے سفر میںہر فرداپنا کردار ادا کرے۔ ترقی اور خوشحالی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔ ہمارا ماضی اورحال عوام کی خدمت ،فلاح وبہبود اور بھرپور ترقی کے اقدامات سے عبارت ہے۔ ہم نے ہر قدم ملک کی ترقی جبکہ مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے میں صرف کیا۔نیازی صاحب نے خےبر پی کے کے عوام کی خدمت کی بجائے الزام تراشی مےں وقت ضائع کےا۔ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبوں میں صفرکے برابر ہے۔ یو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ نیازی صاحب کی پہچان ہے۔ عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی بھی آنکھ نہیں بھاتی۔ آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کا احتساب کریں گے۔ نیازی صاحب! دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ انتخابات میں عوام ترقی مخالفےن کا محاسبہ کریں گے۔ ہم آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کے ریکارڈ لے کر عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ لاہور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد پر تہنیتی پیغام میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنےا جان لے ،پاکستان پرامن ملک ہے اورپاکستان کے شہری کرکٹ کے شےدائی ہےں۔ پاکستان مےں انٹرنےشنل کرکٹ اوردےگر کھےلوں کے مقابلے بھی جلددےکھنے کو ملےں گے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کی ٹیموںکو لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔پی ایس ایل تھری کے میچوں کا پاکستان میں انعقاد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچوں کے انعقاد سے اقوام عالم کو پاکستان ایک پرامن ملک ہونے کا پیغام جائےگا۔ شائقین کرکٹ کےلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ ہم نے قوم کی خوشیوں میں اسی طرح اضافہ کرنا ہے۔ کسی کو قوم کی خوشیاں نہیںچھیننے دیں گے۔ شہباز شرےف نے ڈاو¿ن سےنڈروم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پےغام مےں کہا ہے کہ ڈاو¿ن سےنڈروم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہےں۔ڈاو¿ن سےنڈروم ڈے منانے کا مقصد مرض سے بچاﺅ اور علاج معالجے کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔خصوصی بچے اہلیت اورقابلیت کے لحاظ سے کسی طور بھی نارمل بچوں سے کم نہیں۔شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن آمد پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، شہباز شریف کے ساتھ اوورسیز پاکستانی کمشنر برائے پنجاب افضال بھٹی بھی تھے۔ شہباز شریف نے کہا میرا نجی دورہ ہے جس میں اپنا میڈیکل چیک اپ کرواﺅں گا ، بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کروں گا جنیوا جانے کا کوئی پروگرام نہیں نہ کوئی میٹنگ طے ہے لندن میں کچھ ملاقاتیں طے ہیں پاکستان کے استحکام کے لئے تصادم کی سیاست کے حق میں نہیں ، مستحکم پاکستان کا خواب قائداعظم نے دیکھا اور اس کو مضبوط ہم نے بنایا انہوں نے فوج کے ساتھ ملاقاتوں کے سوال پر جواب نہیں دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے اور اس نعمت پر شکر گزار ہونا چاہیے۔ یوم پاکستان کی آمد ہے ہمیں استحکام پاکستان کے لئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔ ادارے مل بیٹھ کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں ایک دوسرے سے دست و گریباں کا ماحول درست نہیں پاکستان کوکسی تصادم کی طرف جانے سے بچانا ہے۔ بات چیت کے ذریعے پاکستان کا مستقبل تابناک بنائیں ملک نفرتوں اور جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔شہباز شرےف نے لاہور مےں پی اےس اےل مےچ کے پرامن انعقاد پر قوم کو مبارکباددی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں نے بہترین انتظامات کر کے شائقین کرکٹ کو شاندار سہولتیں فراہم کی ہیں۔ میچ پرامن پاکستان کی فتح ہے اوراس میچ کا پرامن انعقاد ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔
اداروں کا احترام سب پر لازم ،ملکی استحکام کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے : شہباز شریف
Mar 21, 2018