’’ہیلنگ ود آرٹ‘‘ کی تقریب‘ ماں نے جگر کی بیماری سے فوت ہونے والی آرٹسٹ بیٹی کو ملنے والا انعام وصول کرلیا

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے آرٹ کے مقابلے ’’ہیلنگ ود آرٹ‘‘ کی تقریب میںایک ماںنے جگر کی بیماری سے فوت ہونے والی اپنی آرٹسٹ بیٹی کو ملنے والا 50,000روپے کا انعام وصول کیا۔ امراہا اعتزاز نے اپنی بیماری کے دوران پینٹنگز بنائیں تھیں۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے امراہا اعتزاز کی ماں ڈاکٹر لبنیٰ اعتزاز کے جذبات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ورچوئل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نوید ملک تھے۔ پی کے ایل آئی کے سی ای او ڈاکٹر سعید اختر، دیگر ڈیپارٹمنٹ اور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مقابلہ میں حصہ لینے والے افراد اور بچے اس تقریب میں شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن