دالبندین (نامہ نگار)چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے الیکشن کمشن بلوچستان میں کی جانے والی حلقہ بندیوں پر نظرثانی اور سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرے، بلوچستان کے احساس محرومی دور کرنے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کروں گا، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، امید ہے آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی، مخالفین کا جواب دینے کی بجائی توجہ کام پر مرکوز رکھوں گا، یہ بات انہوں نے قبائلی رہنما میر اسفند یار محمد زئی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا چاغی معدنی وسائل سے مالامال علاقہ ہے یہاں کارخانے لگنے چاہیے جس سے روزگار اور خوشحالی آئے گی۔ چاغی کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کیڈٹ کالج کا منصوبہ منظور کروایا جائے گا۔