اسلام آباد(آئی این پی )سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے جشن نوروز کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوروز بہار کی آمد کا جشن ہے اور لوگ خوشیاں مناتے ہیں۔ سابق صدر نے تمام لوگوں خاص طور پر ان لوگوں کو مبارکباد دی جو اس تہوار کو جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ انہوں نے امن اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔