کابل ایک بار پھر دھماکے سے لرز اٹھا، خودکش دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک, 18 زخمی

افغان دارلحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے لرز اٹھا. کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے. جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے. خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ خودکش دھماکا کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ہوا،،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،، افغان خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر جابجا لاشیں بکھری ہوئی نظر آئیں،، یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان شہری نئے سال کے آغاز کا جشن نوروز منانے میں مصروف تھے،،دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی.

ای پیپر دی نیشن