چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے اسکے خاتمہ کےلئے احتساب سب کےلئے کی پالیسی اپنائی ،نیب افسران جذبے اور عزم کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،نیب لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک سے مدد لی جا رہی ہے ،ریفرنسز کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کے بعد مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،کوئی بھی نیب کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔چیئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے ،کرپشن کے خاتمہ کےلئے احتساب سب کےلئے کی پالیسی اپنائی ،نیب افسران جذبے اور عزم کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ نیب لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک سے مدد لی جا رہی ہے ،ریفرنسز کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کے بعد مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،کوئی بھی نیب کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔