سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی طر ف سے پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچزکے موقع پرشائقین کرکٹ کو بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ خوش آمدیدکہا گیا جسے شہریوں کی بڑی تعداد نے سراہا۔شہریوں کا کہنا تھاکہ ٹریفک وارڈنز کی طرف سے چالان ٹکٹ کی بجائے پھول اور کینڈیز کا ملنا نہایت خوش آئند عمل ہے ۔اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح ،ڈائیورشن پوائنٹس،پارکنگ اسٹینڈز سمیت اہم شاہرراہوں پر ٹریفک آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے اس کے علاوہ17مختلف مقامات پر 56لیڈی وارڈنز شہریوں اور شائقین کرکٹ میں پھول،کینڈیز اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کر تی رہیں۔پی ایس ایل کے دوران مجموعی طور پر سی ٹی او کی نگرانی میں 7ایس پیز،22ڈی ایس پیز،81انسپکٹرز،131پٹرولنگ افسران سمیت دوہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز نے فرائض سرانجام دیئے۔جبکہ دوسرے میچ کے دوران مزید اضافی وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس بھی تعینات کئے گئے جس سے شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ٹریفک وارڈن کی طرف سے قومی ہیروز رمیض راجہ اور شاہد آفریدی کی تصاویر پینٹ کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا گیا۔ٹریفک وارڈنز شہریوں کو متبادل راستوں بارے راہنمائی کرتے نظر آئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹریفک انتطامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ بحثیت قوم ہمیں خوشی ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ پاکستان میں کھیلی جا رہی ہے۔یہ کھیل صر ف کھیل ہی نہیں بلکہ دلوں کو ملانے اور متحد رکھنے کااہم ذریعہ بھی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہوررائے اعجاز احمد نے کہاکہ شہریوں کےساتھ ساتھ سٹی ٹریفک پولیس بھی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر خوش ہے۔ اور اسی خوشی میں شہریوں کوبھرپورجوش وجذبہ سے خوش آمدیدکہا گیا۔
پی ایس ایل تھری:سٹی ٹریفک پولیس نے منفرد انداز میں خوش آمدید کرکے دل جیت لئے، وارڈنز کاچالان ٹکٹ کی بجائے پھول،کینڈیزدینا انتہائی خوش آئند ہے،شائقین کرکٹ
Mar 21, 2018 | 20:34