سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےنقیب اللہ کے والد محمد خان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے میڈ یا ،عوام اور عدلیہ نے جو مدد فراہم کی اس پر سب کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، مجھے بھروسہ ہے کہ سپریم کورٹ انصاف دے گا اس لیے یہاں آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راﺅ انوار گرفتار ہو چکے ہیں جس کے بعد اب امید ہے کہ یہ کیس آگے بڑھے گا ۔