فیض آباد دھرنا کیس میں پولیس کی درخواست پر تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی سمیت چار رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ چاروں ملزمان فیض آباد دھرنے کے سلسلے میں تین مقدمات میں تھانہ کھنہ پولیس کو مطلوب ہیں۔ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، حافظ اجمل اور محمد حفیظ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی مفرور قرار دے رکھا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔ ایس پی حصام بن اقبال نے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر نوتفتیشی افسروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
تحریک لبیک: پولیس کی درخواست پر خادم حسین رضوی سمیت چاررہنماؤں کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے
Mar 21, 2018 | 23:23