سانحہ ماڈل ٹائون جے آئی ٹی نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کر لیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ داخلہ پنجاب کی اجازت کے بعد سانحہ ماڈل ٹا ئو ن کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے تفتیش کی، نواز شریف کا بیان ان کی بیرک میں ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی کوٹ لکھپت جیل پہنچی جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹا ئو ن سے متعلق سوالات پوچھے۔ جے آئی ٹی نے کل 22 سوال تیار کیے تھے جب کہ نواز شریف کا بیان ان کی بیرک میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...