عوام کو سہولتیں دینے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ: عثمان بزدار کی وزرا ء سے مشاورت

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبائی وزرسے مشاورت کی۔وزیراعلیٰ نے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے اوراچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء سے طویل ملاقات کی۔ صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں محمودالرشید، محمد سبطین خان، میاں اسلم اقبال ، مخدوم ہاشم جواں بخت، حافظ ممتاز احمد، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ملاقات میں شریک تھے۔مشاورتی ملاقات میں صوبے کے انتظامی امورکو بہتر بنانے اور عوام کوسہولتیں فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کومزید متحرک کردارادا کرنا ہوگا۔ عوام کو کسی بھی صورت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔اس موقع پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو ذمہ داری تفویض کی گئی۔وزیراعلی نے اس موقع پر کہاکہ محکمے عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں اور مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔ گڈ گورننس کو یقینی بنایا جائے اورمیرٹ کو ہر سطح پر فروغ دیا جائے۔گندم خریداری مہم کے دوران چھوٹے کاشتکار کا ہرممکن تحفظ کریں گے۔ کسانوں سے 1300 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اچھے طرز حکمرانی کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی جائیں گی۔ ہم نے مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ ا عوامی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔ آپ سب میری ٹیم ہیں، اہم امور پر آپ کو ساتھ لیکر چلوں گا اور آپ سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی تسلسل کیساتھ جاری رہے گا۔تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھاتے جائیں گے۔ عثمان بزدار نے ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم کاشکار بچے بھی قوم کے بچے ہیں۔ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ عثمان بزدار نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بہاولپور کے ایک کالج میں پروفیسر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملزم کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عثمان بزدارسے چیئرمین پیمرا محمدسلیم بیگ نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رائے عامہ ہموارکرنے میں میڈیاکا اہم کردار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...