نواز شریف کی درخواست ضمانت کی 26 مارچ کوسماعت کیلئے نوٹسز جاری

Mar 21, 2019

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کی 26 مارچ کوسماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی فریق کوئی دستاویز جمع کروانا چا ہتا ہے تو مقرر کردہ تاریخ سے پہلے جمع کروا دے، کیس کی سماعت کی تاریخ پر کیس کسی صورت ملتوی نہیں کیا جائے گا رجسڑار آفس نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ،نیب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو بھی 26 مارچ سماعت کے نوٹسز جاری کئے ہیں۔

مزیدخبریں