چاغی (نوائے وقت رپورٹ) سیکورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے علاقے اموری میں کامیاب آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے 3 سے 4 کلومیٹر دور بلوچستان میں کارروائی کی کالعدم تنظیم کے دہشتگرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے دہشتگرد ایران کے 4 مغوی فوجیوں کے ساتھ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے سکیورٹی فورسز نے چاروں مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرا کرایرانی حکام کے حوالے کر دیا۔