ماسکو(آئی این پی) روس میں موڈ خراب ہونے پر 21 سالہ ماں نے اپنی دوسالہ بیٹی کو اپارٹمنٹ کے 9ویں فلور سے نیچے پھینک دیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں 21سالہ ماں نے اپنا موڈ خراب ہونے پر دو سالہ بیٹی کو 9ویں منزل پر واقع فلیٹ کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ لگالی، خوش قسمتی سے سڑک پر برفباری کی وجہ سے دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔اکیس سالہ روسی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن مذکورہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔