دہشت گردوں کے ہمدردوں سے بلاول بھٹوکو خطرہ ہے،چوہدری منظور

Mar 21, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہاہے کہ حکومت میں موجود دہشت گردوں کے ہمدردوں سے بلاول بھٹوکو خطرہ ہے، آج شیخ رشیدکی دھمکیوں پردرخواست دیں گے۔اسلام آباد کے نادرا چوک میں پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹوکو 40منٹ بلاجوازنیب دفترکے گیٹ پرروکاگیا، حکومت اور نیب حکام نے جان بوجھ کربلاول بھٹو کی سیکیورٹی کو نظرانداز کیا، سلیکٹڈ حکومت پاکستان کے مستقبل سے کھیلنا بند کرے، حکومت مجبور نہ کرے کہ ہم عوام کو سڑکوں پرآنے کی اپیل کریں۔پی پی رہنما نے کہا آصف زردای کی پیشی ختم ہوئی ہے، بلاول بھٹوپیش ہوگئے، کیس اس وقت کاہے جب بلاول بھٹو 6ماہ کے تھے، نہ پیپلز پارٹی نے کارکنوں اورنہ کارکنوں نے پارٹی کوچھوڑا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مقابلہ کیاہے، یہاں بڑی تعداد میں آئے۔ان کا کہنا تھا کہ آج شیخ رشیدکی دھمکیوں پردرخواست دیں گے ، پارٹی رہنمااپنے موقف سے بالکل پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں اورکارکنوں کومختلف جگہوں پرروکاگیا۔چوہدری منظور نے مزید کہا انتظامیہ کی حکمت عملی تھی کے کارکن اکٹھے نہ ہوپائیں، سب نے دیکھ لیاکہ کارکن ہرحال میں اپنی قیادت کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں