واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کیساتھ تجارتی تنازعے میںسمجھوتہ ہونے کو ہے۔ صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے تجارتی مذاکرات کے لیے امریکی نمائندے جلد ہی چین جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے بیجنگ واشنگٹن کے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔ ؎