لاہور ( کامرس رپورٹر) آئی ایم ایف کے نمائندہ وفد نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی ،سٹرکچر اور اصلاحاتی پروگرام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مقابلے میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ موثر انداز میں کام کررہی ہے ۔وفد نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی برانڈ ٹیکنالوجی کوبھی سراہا ہے جس کی مدد سے وہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کر سکیں گے ۔ آئی ایم ایف کے نمائندہ وفد نے اس امر کا اظہار پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین جاوید احمد سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔
آئی ایم ایف کے وفد کی ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین سے ملاقات،کارکردگی کوسراہا
Mar 21, 2019