اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اراکین نے سپیکر کو خصوصی کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔سپیکر نے اراکین کے اعتماد کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سپیکر نے کمیٹی کو فعال بنانے اور کسانوں کو در پیش مسا ئل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پا کستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی معیشت کا دارو مدار زراعت پر ہے۔