لاہور (کلچرل رپورٹر) خاکسار تحریک کے زیراہتمام خاکسار شہدائے 19 مارچ 1940 ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گزشتہ روز ملک بھر میں کانفرنسوں‘ سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام کیا گیا۔ خاکسار تحریک کی قائد ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے شہداء کی یاد میں منعقدہ مرکزی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ 1940 ء کو 313 خاکسار مجاہدوں نے انگریزوں کا مقابلہ کیا اور جانیں قربان کیں۔ اس ملک کو بنانے میں خاکساروں کا خون شامل ہے۔ اگر آئندہ بھی ضرورت پڑی تو خاکسار کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔