راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حضرت علی ؑ کے یوم ظہور کے سلسلے میں تنظیم جشن مولود کعبہ کے زیراہتمام سالانہ تاریخی جشن مولود کعبہ و جشن نوروزآج بعد از نماز مغریبین دربار سخی شاہ چن چراغ راولپنڈی میں منعقد ہوگا ،جس سے علامہ آصف علوی ،ذولفقار نقوی ، سید شفقت محسن کاظمی ،قمر رضا نقوی ،علامہ فراز کاظمی ،اعجاز جھنڈوی ، ناہید عباس ، ملک شفقت رضا ،سید سجاد شاہ شماری سیداں ،ذاکر زکی الحسنین اور ملک کے دیگر نامور علماء و زاکرین خطاب کریں گے ۔ ظہور امام علی ؑ کی خوشی میں 150پاونڈ کیک بھی کاٹا جائے گا ۔