راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے فروغ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایم ایس ہسپتال کی سربراہی میں واک کی گئی اور پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا ،واک میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیک سٹاف،نرسز،سمیت سٹاف کے یگر افراد نے واک میں حصہ لیا جسے ہسپتال آئے مریضو ں کے لواحقین نے خوب سراہا ،اس موقع پر ایم ایس نے کہا وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت اس مہم کا آغاز کیا گیا جسے کامیاب بنانے کے لئے ماحول کو مزید بہتر کیا جائے گا ۔واک کے آخر میں ہسپتال کے اندر پودا بھی لگایا گیا ۔
کلین اینڈ گرین پاکستان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایم ایس کی سربراہی میں واک
Mar 21, 2019