لاہور (پ ر) فاؤنڈر گروپ کی اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کی تاریخ رقم ہے۔ امیدوار برائے صدر محمد رفیق اور سیکرٹری جنرل مہدی خان شاکر نے کہا کہ 2003 ء سے رجسٹرڈ ہونے والی سوسائٹی کی کامیابیوں میں وزارت دفاع‘ سول ایوی ایشن‘ اسلام آباد ائرپورٹ‘ انوائرنمنٹ پروٹیکشن اور ٹاؤن پلاننگ کے این او سی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 ہزار کنال اراضی سوسائٹی کے نام منتقل کرانے کے بعد اس کا مکمل قبضہ حاصل کیا گیا جبکہ تقریباً 3 ہزار کنال اراضی کے معاہدہ جات ہیں۔ جامع مسجد کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے جبکہ آئیسکو سے 132 کے وی گرڈ سٹیشن کی منظوری مل چکی ہے۔
فاؤنڈرز گروپ نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے: محمد رفیق
Mar 21, 2019