کیپ ٹاﺅن (اے پی ) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں 9 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 134 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی، اسطرح میچ ٹائی ہو گیا تاہم سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے آئی لینڈرز کو 9 رنز سے ہرا دیا۔ ڈیوڈ ملر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کامنڈو مینڈس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، اویشکا فرننڈو اور اینجلو پریرا 16، 16 تھسارا پریرا 19، دھنن جایا ڈی سلوا 14، نیروشن ڈکویلا اور کوسل مینڈس بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، ایسورو اودانا 12 اکیلا دانن جایا 8 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، فیلک وایو نے 3 سٹین، ربادا، سیپاملا اور عمران طاہر نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں جنوبی افریقن ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 134 رنز بنا سکی، اسطرح میچ ٹائی ہو گیا، ملر 41، وانڈر ڈوسن 34، کپتان ڈوپلیسی 21، ڈی کوک 13، ہینڈرکس 8، ڈومینی 9، فیلک وایو 4 اور ربادا بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، سٹین اور عمران طاہر ایک، ایک رن بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، مالنگا نے 2، دھنن جایا ڈی سلوا، اکیلا دانن جایا اور وانڈرسے نے ایک، ایک وکٹ لی۔ سپر اوور میں پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 14 رنز بنائے، ملر نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا، جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 5 رنز بنا سکی، اسطرح میزبان ٹیم 9 رنز سے کامیاب رہی۔