چےن کے تعاون سے کوئٹہ اور گودر مےں فٹبال اسٹےڈےم تعمےر کئے جائےں گے،صادق سنجرانی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک میںفٹ بال کے کھیل کے فروغ کےلئے اقدامات تجویز کرنے کے حوالے سے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی ملک میں فٹ بال کے فروغ کےلئے قابل عمل تجاویز مرتب کرنے ، جاری کوششوں کو مزید مربوط بنانے اور اس کھیل سے متعلق صلاحیتوں کو سامنے لانے میں کردار ادا کرے گی ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کے متعلق بے پناہ صلاحیت موجود ہے تاہم ملک میں اس کھیل کے لئے بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے اور دیگر مسائل کے باعث نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے نہیں لایا جا سکا ۔ چیئر مین سینیٹ نے ہمیشہ فٹ بال کے فروغ کےلئے گہری دلچسپی لی ہے اور اس کھیل کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فٹ بال کے فروغ کےلئے نہ صرف یہ خصوصی کمیٹی تشکیل دی بلکہ نجی شعبوں کی 50 سرکردہ کمپنیوں کے سربراہوں کو اس حوالے سے خط بھی لکھا ہے کہ وہ فٹ بال کے فروغ کےلئے اپنا کردار ادا کریں اور جاری کوششوں میں بھر پور حصہ لیں ۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں فٹ بال کے متعلق بے پناہصلاحیتوں کے باوجود ایک بھی بین الاقوامی معیار کاا سٹیڈیم موجود نہیں ہے ۔صادق سنجرانی نے کہا کہ کمیٹی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ، ٹیلنٹ کی تلاش اور اس کھیل سے وابستہ نوجوانوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کےلئے ٹھوس تجاویز دے گی ۔

ای پیپر دی نیشن