دنیا ایٹمی عدم پھیلائو کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہتی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان کے جوہری عدم پھیلاؤ کے لئے عملی اقدامات کو سراہتی ہے۔ بیان کے مطابق سٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول پر پاکستان اور چین کے مابین اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چین کی وزارت تجارت کے وفد نے شرکت کی۔ چینی وفد کی قیادت وزارتی ڈپٹی سیکرٹری جیانگ کیان لیانگ نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیات وزارت خارجہ کے ڈی جی ڈاکٹر ظفر علی نے کی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں تذویراتی برآمدی کنٹرولز ماہرین نے باہمی تجربات اور عملی اقدامات پر غور کیا اور بین الایجنسی رابطہ دوہرے استعمال کی اشیاء کی لائسنسگ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ قوانین کے عملی نفاذ کیلئے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ پر بھی غور کیا گیا۔ چینی وفد نے پاکستان کی عالمی معیار کی تذویراتیبرآمدی کنٹرولز پالیسیوں کو سراہا جبکہ دونوں ممالک نے باہمی مشارتی عمل کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مشترکہ فوائد کیلئے باہمی تجربات کے تبادلے پر یقین رکھتا ہے۔ دنیا پاکستان کے جوہری عدم پھیلائو کیلئے عملی اقدامات کو سراہتی ہے۔ عالمی برادری مضبوط برآمدی کنٹرولز کیلئے پاکستانی کاوشوں کی معترف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...