گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) خصوصی عدالت نے کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالے تین مجرمان کو 37،37سال کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید بھگتنا ہو گئی ، انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 2 کے جج چوہدری ظفر اقبال نے تھانہ صدر سیالکوٹ کے پو لیس اہلکار فیصل اعجاز کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث تین مجرمان سہیل ، سجاد اور ذوہیب کو جرم ثابت ہونے کی بناء پر مختلف دفعات کے تحت سزا کا حکم سنایا ہے۔