لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف حکام کی کارروائی، سوشل میڈیا پر فالکن فروخت کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانوں شکار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے او ایل ایکس پر فالکن فروخت کرنے والے عبد الحنان نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ کاروائی میں ڈسٹرکٹ آفیسر تنویر جنجوعہ اور دیگر نے حصہ لیا۔