جدہ(این این آئی) 48 سالہ سعودی ڈاکٹر خاتون مجد بطرش نے بتایا ہے کہ قرآن پاک پڑھنے سے بیمار بچہ صحت یاب ہوگیا۔ سعودی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے والد ین قرآن کریم کے حافظ تھے، دادی نے بھی قرآن حفظ کیا تھا، میرے بچے کو عجیب و غریب بیماری لاحق ہوگئی، ڈاکٹر مرض کی تشخیص میں ناکام ہوچکے تھے۔ انہوں نے صرف درد میں تخفیف کی دوائیں دی تھیں اور یہ بھی کہہ دیا تھا کہ مستقبل میں ان دواؤں کے منفی اثرات ہوسکتے ہیں، میں نے اپنے بیٹے کو کوئی دوا نہیں دی اور اس عقیدے کے ساتھ کہ قرآن کریم مکمل شفاء ہے، پڑھ پڑھ کر بچے پر پھونکتی رہی۔