سانحہ نیوزی لینڈ پر جشن منانے والے گارڈ کو کمپنی نے فارغ کر دیا، امارات سے بیدخل

Mar 21, 2019

کرائسٹ چرچ (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے قتل کا جشن منانے والے شخص کو متحدہ عرب امارات میں کمپنی نے نوکری سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بدر بھی کر دیا۔ نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر آسٹریلیا کے 28 سالہ سفید فام انتہا پسند برینٹن ٹیرنٹ پر ہفتے کو قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی سیکورٹی کمپنی ٹرانس گارڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے بعد ایک گارڈ نے اس حملے کا جشن مناتے ہوئے اپنی فیس بک صفچے پر اشتعال انگیز جملے لکھے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر گریگ وارڈ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے نامناسب استعمال کے خلاف ہماری عدم برداشت کی پالیسی ہے اور اسی وجہ سے مذکورہ فرد کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرکے قانون کا سامنا کرنے کیلئے انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں